حیدرآباد۔5۔فروری (اعتماد نیوز)آج انسداد فرقہ وارانہ فساد کے بپ پر راجیہ سبھا میں مبحث کے دوران بی جے پی کے ارکان کی جانب سے سخت مخالفت دیکھی گئی۔ اس دوران اجلاس میں سیما آندھرا کے ارکان کا احتجاج بھی مباحث میں خلل پیدا کر رہاتھا۔ چنانچہ وزیر قانون کپل سبل ارکان کے سوالات کا جواب دے
رہے تھے۔ بی جے پی کے ارکان نے الزام لگایا کہ یہ بل وفاقی تقاضوں کے منافی ہے تاہم اسکا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ یہ بل وفاقی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بل سے جمہوری آئین کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہونچ سکتا۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ فساد کے وقت مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کے تقاضوں کے مطابق ہی دخل اندازی کریگی۔